اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم این اے اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے ملک بھر میں یوریا نایاب ہوجانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم نے کہا تھا میں ان کو رلاوں گا، کسان بھی رو رہے ہیں، وزیر اعظم نے جو وعدہ کیا سچ ثابت ہوا، کسان، مزدور، ہاری سب کو رلا دیا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مودی اور عمران کسانوں کے خلاف ایک پیج پر ہیں، ملک بھر میں یوریا کا غائب ہوجانا، سمجھ سے بالاتر ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ حکومت کے اے ٹی ایمز یوریا اسمگل کر رہے ہیں، حکومتی اے ٹی ایمز یوریا مہنگی امپورٹ کروانے کے چکر میں کسانوں کا تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ شازیہ مری نے کہاکہ گندم کی طرح یوریا بھی ملک سے باہر بھیج کر واپس مہنگے داموں خریدنے کا پروگرام ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کسانوں کے خلاف مودی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ گندم امپورٹ کرنے والوں کے لیے عمران حکومت نے پھر تیاری شروع کردی ہے، عمران حکومت کے کرتوت ملک میں غذائی قلت کرواکر ہی دم لیں گے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...