اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 80 حلقوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے، اپوزیشن ووٹنگ مشین پر پھڈا ڈالے، حکومت تیار ہے، اپوزیشن پھر دھاندلی دھاندلی کا شور کریگی،23 مارچ کو اسلام آباد میں پریڈ ہوگی، قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے تو قانون اپوزیشن کو ہاتھ میں نہیں لے گا،ہسپتال، نالہ لئی اور رنگ روڈ اسی حکومت میں مکمل ہوں گے، سوا 500 ارب کا ماں بچہ ہسپتال کا منصوبہ ہے، ہمارے شہر کے منصوبوں کیلئے عمران خان کے مشکور ہیں،جو پاکستان کے جھنڈے تلے آئے، امن سے رہنے کی ذمہ داری لے اس سے بات ہوسکتی ہے،ہم ای پاسپورٹ کی جانب جارہے ہیں، ویزے پر تمام تر کرپشن ختم ہوگئی ہے، سائبر ونگ کو طاقتور کرنے جارہے ہیں، پولیس میں 2 ہزار اور ایف آئی اے میں 9 ہزار بھرتیاں ہوں گی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ماں بچہ ہسپتال پہنچے اور تعمیراتی کام کا جایزہ لیا جبکہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ مارچ کو اسلام آباد میں پریڈ ہوتی ہے،فورسز کی جنگی مشین جی ٹی روڈ پر نکلتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے تو قانون آپ کو ہاتھ میں نہیں لے گا۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم ٹائے ٹائے فش ہوچکی ہے، 80 حلقوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کا ووٹ قلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ اپوزیشن ووٹنگ مشین پر پھڈا ڈالیں ہم تیار ہیں،اپوزیشن دھاندلی دھاندلی کرتے پھر شور کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ وزیراعظم کا مشکور ہوں کہ بات سنتے ہیں،وزیراعظم کے موبائل پر ساری انفارمیشن ہوتی۔ انہوںنے کہاکہ مرنے کے بعد سیاسی مخالفین میرا کفن کھول کر دیکھیں گے مرا ہے کہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ماں بچہ ہسپتال، نالہ لء رنگ روڈ اسی حکومت میں مکمل ہونگے،سوا پانچ سو ارب کا ماں بچہ اسپتال کا منصوبہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے شہر کے منصوبوں کے لیے عمران خان کے مشکور ہیں،جو پاکستان جھنڈے تلے آئے امن سے رہنے کی ذمہ داری لے اس سے بات ہوسکتی ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...