کوئٹہ /گوادر /اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ گوادر کے مظلوم عوام سی پیک سمیت گوناگون مسائل کے حوالے سے کئی روز سے دھرنے پر بیٹھے ہیں لیکن مرکزی اور صوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی جبکہ میڈیا بھی اس حوالے سے اب تک خواب خرگوش میں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا کے نمائندوں اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں سی پیک کے فنڈز لاہور میٹرو کی نذر ہوگئے جبکہ اب آئی ایم ایف کی احکامات کے تحت سی پیک پر کام کچھوے کی رفتار سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر گوادر کے ہزاروں مرد و زن ٹی ایل پی کے دھرنے کی طرح پنجاب یا اسلام آباد میں ہو تے تو کالعدم ہونے کے باوجود آئین ، قانون اور پارلیمنٹ کو بائی پاس کرتے ہوئے وفاقی وزراء کی جم غفیر دھرنا دینے والے قائدین کے قدموں میں پڑے ہوئے نظر آتے مگر گوادر کے مجبور مظلوم ہزاروں احتجاج کرنے والوں کو محض تسلی دینے کے لیے بھی وزیر اعلیٰنے بھی زحمت نہیں کی باقی مسائل کے حل کا تو ویسے بھی ان کو اختیار نہیں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ کم از کم صوبہ بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں ، سماجی تنظیموں ، علماء کرام، وکلا ئ، عزام، تاجر، طلبائ، ٹرانسپورٹر اور زمینداروں وغیرہ کو گوادر کے مجبور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا فرض ادا کرنا چاہئے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...