لاہور(این این آئی)ناموراداکارہ میر انے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے حالات میںبہتری لانے کیلئے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اوریہ اس وقت تک ممکن نہیںجب تک پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچر نہیں کیا جاتا،ہمارے ہاں آج تک فلم کے پلیٹ فارم سے اس طرح استفادہ نہیں کیا گیا جس کی ضرورت ہے،فلم انڈسٹری کے ذریعے ہم پاکستان کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈے کوموثراندازمیںکائونٹر کر سکتے ہیں ۔ایک انٹرویومیں میرا نے کہا کہ آج کے دورمیں ہرشخص چاہتاہے کہ اس کے ہاتھ میںجو موبائل فون ہے اس پر ہی سب کچھ مل جائے ۔ فلم انڈسٹری کے لوگوں اورحکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جس سے لوگ سینما کی طرف آئیں۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری سے صرف فنکاروںکو روزگار نہیں ملتابلکہ کئی شعبوںکے سینکڑوں لوگ رزق کماتے ہیں ۔ میرا نے کہا کہ کسی کوبھی یہ سوچ کر فلم انڈسٹری سے لا تعلق نہیں ہونا چاہیے کہ اب اس کی ترقی ممکن نہیں بلکہ سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...