اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شاہد خاقان اور محمد زبیر کے بیانات نے (ن )لیگ کے اندر کی تقسیم کو مزید واضح کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ شاہد خاقان اور محمد زبیر کے بیانات نے (ن )لیگ کے اندر کی تقسیم کو مزید واضح کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ان خاندانوں نے ملک کی تباہی نکال دی اب کارما دیکھ رہے ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ نون لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آ جائے گی جو اچھی بات ہے پیپلز پارٹی کو بھی زرداری سے آگے نکلنا چاہئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اس مہینے خیبرپختونخواہ اور اگلے چند ماہ میں پنجاب میں طاقتور مقامی حکومتوں کے انتخابات حکومت کا اعتماد ظاہر کرتے ہیں۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے پی میں امیدوار بھی کھڑے نہیں کر سکیں یہی حالت پنجاب میں ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ صرف ایک دو ٹی وی آپ کی عملی طور پر مردہ سیاست کو زندہ رکھنے کی سعی کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...