اسلام آباد (این این آئی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا کو خبر دار کیا ہے کہ افغانستان میں حالات بگڑ رہے ہیں، صورتحال خراب ہونے سے دہشت گردوں کو پنپنے کا موقع مل جائیگا ، پاکستان 41 برس کے بعد او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس برائے افغانستان کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، اجلاس کا واحد ایجنڈا افغانستان کی صورتحال ہو گا،پورا خطہ سردی کی لپیٹ میں آنے والا ہے، احتمال ہے معصوم ،لوگ، بچے بھوک سے مرجائیں گے، افغانستان میں انسانی بحران کا پڑوسیوں پر بھی اثر پڑے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے انتظامات کا حتمی جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، وزارتِ خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر خارجہ کو او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کیغیر معمولی اجلاس کے انتظامات کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی گئی۔وزیر خارجہ نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید بہتر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات دیں اور کہا کہ پاکستان 41 برس کے بعد او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس برائے افغانستان کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، اس اجلاس کا واحد ایجنڈا افغانستان کی صورتحال ہو گا اور اس کے توسط سے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے، افغانستان کے امن و استحکام سے متعلق متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے سنہری موقع میسر آئے گا، میں آج دنیا کو باور کروانا چاہتا ہوں کہ اگر افغانستان کی صورتحال پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو افغانستان میں ابھرتا ہوا انسانی بحران سنگین صورتحال اختیار کر سکتا ہے، افغانستان کا معاشی انہدام واضح دکھائی دے رہا ہے
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...