نیویارک(این این آئی )کورونا وبا کے باعث اقوام متحدہ میں ملاقاتوں کے پروگرام ملتوی کر دیئے گئے۔ رکن ملک کے 5 اہلکاروں میں کورونا کی تشخیص پر ملاقاتیں ملتوی کی گئیں۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں رواں ہفتے کے آخر تک کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔متاثرہ افراد کا تعلق نائجر کے یو این مشن سے ہے۔ کورونا کے باعث اقوام متحدہ میں ملاقات منسوخ ہونے کا یہ پہلا موقع ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے یو این کے 193 رکن ممالک کو خط لکھا جس میں اقوام متحدہ کے میڈیکل یونٹ کے مشورے پر ہونے والی ملاقاتوں کے منسوخ ہونے سے آگاہ کیا۔دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 4 کروڑ 42 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...