اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کیلئے نامزد امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان سے تجارتی اور معاشی تعلقات بڑھانا امریکا کے مفاد میں ہے۔ امریکا کی سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ تعلقات میں بیان دیتے ہوئے ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ بطور سفیر پاکستان پر زور دوں گا کہ دہشت گرد گروہوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کرے، پاکستان اور امریکا القاعدہ، داعش اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف مل کر کام کریں گے۔ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان پر زور دیا جائے گا کہ لشکر طیبہ اور جیش محمد کے خلاف بھی کارروائی کرے، خطہ کسی اور تنازع کا متحمل نہیں ہو سکتا پاکستان اور بھارت کے مابین تناؤ کو کم کرنے پر بھی کام کیا جائے گا، باہمی اور دوطرفہ تعلقات کے لیے بھارت اور پاکستان دونوں کو ہی کام کرنا ہوگا۔امریکی سفیر نے کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ سلوک نے پاکستان کا امیج خراب کیا، اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کیلئے بھی آواز اٹھائی جائے گی، پاکستان کوکہا جائیگا کہ صحافیوں اور انسانی حقوق کے نمائندوں کو ہراساں نہ کیا جائے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...