اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کو دوبارہ سلیکٹ ہونے کی فکر ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ عوام مہنگائی اور بیروزگاری سے پریشان ہیں، وزیرِاعظم کو مشین کے ذریعے سلیکٹ ہونے کا شوق ہے مگر مسائل حل کرنے کی فکر نہیں ہے۔رہنما پی پی نے کہا کہ پاکستان کے الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ پر تکنیکی اور آئینی اعتراضات اٹھائے ہیں اور دنیا میں ترقی یافتہ ممالک نے ای وی ایم کو ناکام قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے کسی ملک میں ای وی ایم استعمال نہیں ہورہا، جرمنی جیسے ملک کی سپریم کورٹ نے2009ء میں الیکٹرانک ووٹنگ کو غیرآئینی قرار دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی چیخیں نکالیں اور دوبارہ مسلط ہونا چاہتے ہیں، ملک ایک اور نئے تجربے کا متحمل نہیں ہوسکتا، الیکشن میں مداخلت کو ختم کرنا ہوگی۔شازیہ مری نے کہا کہ آج چولہوں میں گیس نہیں، روزگار نہیں، ادویات مہنگی، راشن مہنگا اور بجلی مہنگی ہے، آج ہر پاکستانی، بچہ، بوڑھا، نوجوان 2 لاکھ روپے کا مقروض ہوچکا ہے۔بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ روز اپوزیشن کو گالیاں دینے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے، عمران خان نے اس ملک کو ناقابل فراموش نقصان پہنچایا ہے، ملک کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے اس نااہل حکومت سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا کہ پاکستان ترقی کی بلندیوں کو چھونے کی صلاحیت رکھتا ہے مگر افسوس یہ ہو نہیں رہا، ہمیں خود کو معاشی، سیاسی اور سماجی طور پر مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...