اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ دنیا نے فوری توجہ نہ دی توافغانستان میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے،کانفرنس دنیاکی توجہ افغانستان پر مبذول کرانے کیلئے بہت اہم ہے،دنیا کوافغانستان کے زمینی حقائق سے آگاہ ہونا چاہیے،بہت سے وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آرہے ہیں،سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی نمائندگی بھی ہوگی،مہاجرین کابحران پیداہواتوپاکستان،ایران تک محدودنہیں رہیگا ۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان نازک صورتحال سے دوچارہے،اوآئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس بے پناہ اہمیت رکھتی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دنیا نے فوری توجہ نہ دی توافغانستان میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کانفرنس دنیاکی توجہ افغانستان پر مبذول کرانے کیلئے بہت اہم ہے،دنیا کوافغانستان کے زمینی حقائق سے آگاہ ہونا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بہت سے وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آرہے ہیں،سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی نمائندگی بھی ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ کانفرنس میں افغان نمائندگان بھی اپنے نقطہ نظرپیش کریں گے،پاکستان کی خواہش ہے مہاجرین باعزت طریقے سے گھروں کولوٹیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مہاجرین کی واپسی کیلئے وہاں سازگارماحول ہوناسب سیاہم ہے،افغانستان میں روزگار،امن نہ ہوتومہاجرین واپسی سے کترائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ مہاجرین کابحران پیداہواتوپاکستان،ایران تک محدودنہیں رہیگا ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا کے مفاد میں ہے کہ افغانستان کی صورتحال نہ بگڑے،مہاجرین روزگارکیلئے یورپ کے دروازوں پربھی دستخط دیں گے،اس وقت افغانستان میں جنگ نہیں ہورہی،بھوک کا مسئلہ ہے ۔ شا ہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان میں معطل بینکنگ سسٹم فوری بحال کرنے کی ضرورت ہے،بینکنگ سسٹم فعال نہ ہوتودنیابھرسے افغانی پیسے کی سے بھیجیں گے؟افغان عبوری حکومت کے پاس تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان کے اپنے وسائل کومنجمدکردیاگیاہے،کیاناچاہتے ہوئے دنیاافغانستان کوہنگامی صورتحال میں تونہیں دھکیل رہی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...