اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید سات افراد چل بسے ،357نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 357 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 7 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 239 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 74 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 870 مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار 848 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 9 ہزار 582 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 666 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 12 لاکھ 52 ہزار 396 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 903 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 27 لاکھ 78 ہزار 855 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ 45 ہزار 58 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 13 کروڑ 83 لاکھ 65 ہزار 328 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ،5 کروڑ 93 لاکھ 61 ہزار 468 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 78 ہزار 942 ہے، اس سے کْل اموات 7 ہزار 649 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 44 ہزار 119 مریض پورٹ ہوئے ہیں
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...