اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی جس کے نتیجے میں اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر ممبرشپ کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم امتناع ختم ہوگیا۔سپریم کورٹ میں اسحاق ڈار کی نااہلی کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنما نوازش علی پیرزادہ کی درخواست پر سماعت ہوئی تو مدعی پیش نہ ہوئے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ درخواست گزار نوازش پیرزادہ گزشتہ سماعت پر بھی پیش نہیں ہوئے تھے، اسحاق ڈار کو عدالت نے طلب کیا تھا لیکن وہ بھی پیش نہیں ہوئے۔ سابق وزیر خزانہ کے وکیل نے بتایا کہ اسحاق ڈار بیمار ہیں اور بیرون ملک مقیم ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ آرڈیننس کے تحت دو ماہ حلف نہ اٹھانے والے کی نشست خالی تصور ہوگی، اسحاق ڈار کا نوٹیفکیشن نہیں ہوا اس لئے ان پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔سپریم کورٹ نے درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...