اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نیوزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نے بھی مان لیا آپ سمیت سلیکٹرزکی سلیکشن اچھی نہیں تھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جب ووٹ اور اْمیدوار چوری کے ہوں تو یہی حال ہوتا ہے۔ نعرے، وعدے، جھوٹ، لوٹ مار کا بازار گرم اور کارکردگی صفر ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام مسائل کا شکار ہوں تو یہی حال ہوتا ہے جو کے پی میں عمران مافیا کا ہوا، اب ہر الیکشن کا نتیجہ آپ کو آپ کے جانے کی خبر دے گا۔انہوں نے کہا کہ معاملہ آپ کے امیدواروں کی سلیکشن کا نہیں ہے، عمران صاحب کنوئیں کا گندا پانی چند ڈول نکالنے سے پاک نہیں ہوجاتا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...