سانحہ سیالکوٹ میں ملوث ملزمان کو جلد سزائیں مل جائیں گی، بابر اعوان

0
248

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کااجلاس ایک بارپھر کورم کی نذر ہوگیا اور سانحہ سیالکوٹ پر بحث نہ ہوسکی ،اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔جمعہ کو قومی اسمبلی کااجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت ہوا جس میں سابق سینیٹر مفتی عبدالستار کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اجلاس کے دور ان مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی جانب سے پیش کر دہ وقفہ سوالات اور دیگر ایجنڈا معطل کرنے اور واقعہ سیالکوٹ پر بحث کی تحریک منظور کی گئی ۔بابر اعوان نے کہا کہ ایوان بالا اور ایوان زیریں فوجداری قوانین کی کمزوریاں دور کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں،پچھلے دس پندرہ سال میں پولیس کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے،پاکستان میں قانون اور انصاف پر جو سوالات اٹھ رہے ہیں اس پر متعلقہ ادارے اپنا کردار ادا کریں،سیالکوٹ سانحہ میں ملوث ملزمان کو جلد سزائیں مل جائیں گی