اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے تصدیق کی ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں ۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر اقتصادی امور عمرایوب خان نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 30 کروڑ ڈالر کی معاونت موصول ہو گئی ہے،اس سے نہ صرف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط ہو ں گے بلکہ ایکسچینج ریٹ کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے پروگرام کے لئے معاونت کی منظوری اس پروگرام اور اس کے نفاذ کے ضمن میں بین الااقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کی حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت معیشت ، توانائی ، کیپٹل مارکیٹس ،محصولات اور اسلوب حکمرانی میں بہتری کے لئے اصلاحات کے پروگرام کو آگے بڑھانے میں پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے گردشی قرضوں کے حجم پر قابو پانے ، اسلوب حکمرانی اور توانائی کے شعبہ میں بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بنانے میں مدد ملے ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...