اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے بغیر مکمل ہوم ورک عدم اعتماد کی مخالفت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کو دوسری اپوزیشن جماعتوں سے مل کر منی بجٹ کی منظوری روکنے کی ہدایت کی ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی اور مبینہ ڈیل کی خبروں کے حوالے سے (ن )لیگ کے قائد نوازشریف کی زیر صدارت ورچوئل اجلاس ہوا جس میں شہبازشریف،مریم نواز،شاہد خاقان،ایاز صادق،سعد رفیق،پرویز رشید،احسن اقبال،رانا ثناء اللہ و دیگر سینئر رہنماؤں نے شرکت کی ۔اجلاس میں نوازشریف نے حالیہ ملاقاتوں اور رابطوں بارے اعتماد میں لیا۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے کہاکہ وطن واپسی اور ڈیل بارے پارٹی رہنما بیانات میں احتیاط برتیں۔ نوازشریف نے کہاکہ جلد وطن واپس آنا چاہتا ہوں ملک مسلسل بحرانوں کا شکار ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شریف فیملی کے خلاف کیسز کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق سپیکر،چیئرمین سینیٹ اور وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک پر بھی بات چیت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے بغیر مکمل ہوم ورک عدم اعتماد کی مخالفت کردی۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر کو دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مل کر منی بجٹ کی منظوری روکنے کی ہدایت کی ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...