اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان (کل)بدھ کوسی پیک کے ویسٹرن روٹ ” ہکلہ سے ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی تعمیر کی شکل میں ہے”کا افتتاح کریں گے، ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی تکمیل سے زرعی اجناس کی ترسیل بہت آسان ہوجائے گی ،ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ علاقوں کے عوام باآسانی 8گھنٹے والا سفر ساڑھے تین گھنٹے کا اسلام آباد تک رہ جائے گا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 292.50 کلومیٹر طویل موٹروے کے پی سی ون کی لاگت 110 ارب 20کروڑ روپے کا تخمینہ تھا اس موٹروے کو پہاڑوں اور دریائے سندھ کے دشوار گزار راستوں سے گزارنے اور اس کی بروقت تعمیر وتکمیل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گئے تاہم اس موٹروے کی مزید تزئین و آرائش ساتھ ہوگی،292کلومیٹر طویل موٹروے پر 6ریسٹ ایریاز کی تعمیر تیزی سے مکمل ہو رہی ہے جہاں پر پٹرول پمپ مسجد ٹک شاپ گاڑی کی مرمت ٹائروں کی فروخت ریسٹوران اور دوسری وہی سہولیات بن رہی ہیں جو لاہور اسلام آباد موٹروے کے ریسٹ ایریا میں موجود ہیں۔ اس موٹروے پر 11 انٹرچینج36پل 33 فلائی اوورز اور 119 انڈرپاسز تعمیر کئے گئے ہیں۔ فور لین پر مشتمل اس موٹروے کی آسان تعمیر کیلئے اسے پانچ پیکجزمیں تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ موٹروے Mـ2 اسلام آباد پشاور موٹروے کے انٹرچینج ہکلہ سے شروع ہوکر قطبال فتح جنگ پنڈی گھیب ٹیرپ سکندرآباد، دائود خیل، عیسیٰ خیل اور عبدالخیل سے گزرتی ہوئی یارک کے قریب انڈس ہائی وے پر ختم ہوتی ہے۔ اس موٹروے کی تکمیل سے ڈیرہ اسماعیل خان شمالی پنجاب جنوبی خیبرپختونخوا اور بلوچستان کیلئے کاروباری مرکز کے طور پر ابھریگا۔ ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی تکمیل سے یہاں کی زرعی اجناس کی ترسیل بہت آسان ہوجائے گی۔ ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے نہ صرف سی پیک کے ویسٹرن کوریڈور کا حصہ ہے ،تعمیر سے ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ علاقوں کے عوام باآسانی 8گھنٹے والا سفر ساڑھے تین گھنٹے کا اسلام آباد تک رہ جائے گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...