اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے ظلم سے بھارت کشمیریوں کو غلام بناسکا ہے، نہ بنا سکے گا، آزادی کشمیر کا مقدر ہے ،کشمیریوں کی ماورائے عدالت شہادتوں پر عالمی برادری کی خاموشی سے بھارتی جرائم کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر حل کیاجائے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی ماورائے عدالت شہادتوں پر عالمی برادری کی خاموشی سے بھارتی جرائم کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ محصور کشمیریوں کی شہادتیں عالمی ضمیر ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کے لئے چیلنج ہیں۔انہوںنے کہاکہ 5 اگست2019 سے کشمیریوں کے قتل عام کی شدید لہر جاری ہے، گھر اور املاک گرائی جارہی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اقلیتوں بالخصوص مسلم کش اقدامات نے دنیا میں بھارت کو انتہاء پسند اور عدم برداشت والا ملک بنادیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر حل کیاجائے ،مقبوضہ جموں وکشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کی شہادتوں سے جنوبی ایشیاء اور دنیا کا امن خطرے میں ہے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...