اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں کورو نا وائرس سے مزید تین افراد چل بسے ،482کیسز سامنے آگئے ،پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 37 ویں نمبر پر آگیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 482 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 3 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 535 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 95 فیصد پر آگئی۔پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 921 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ، اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار 861 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 9 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 639 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 55 ہزار 931 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 50 ہزار 662 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 33 لاکھ 24 ہزار 549 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 لاکھ 26 ہزار 150 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 15 کروڑ 34 لاکھ 77 ہزار 237 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ،6 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار 472 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 81 ہزار 381 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 7 ہزار 666 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 44 ہزار 862 مریض رپورٹ ہوئے ہیں
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...