پشاور (این این آئی)پڑوسی ملک بھارت سے ہندو یاتریوں کا پہلا 13 رکنی وفد غیر ملکی پرواز کے ذریعے پشاور پہنچ گیا۔پاکستان ہندو کونسل کے سرپرستِ اعلیٰ اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار کے مطابق پشاور آنے والا ہندو یاتریوں کا یہ وفد کرک پہنچا ۔انہوں نے بتایا کہ یہ ہندو یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے، پاکستانی حکومت کی جانب سے یاتریوں کو مکمل تعاون فراہم کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر رمیش کمار نے بتایا کہ بھارت سے کْل 200 ہندو یاتری پاکستان پہنچیں گے، ہندو یاتریوں کا دوسرا 113 رکنی وفد بھی پشاور پہنچا۔انہوںنے کہاکہ ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا، یہ یاتری یکم تا 4 جنوری پاکستان کا دورہ کریں گے۔پیٹرن انچیف پاکستان ہندو کونسل نے مزید بتایا کہ پاکستان سے بھی ہر ماہ 1 وفد بھارت روانہ ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی وفد حضرت خواجہ نظام الدین اولیا اور خواجہ غریب نواز کی درگاہ کی زیارت کریگا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...