اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ساتھ پاکستان میں 628 ہندوستانی قیدیوں کی فہرست شیئر کی ہے، پاکستان میں بھارتی قیدیوں میں51 شہری اور 577 ماہی گیر شامل ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی حکومت نے بھی بھارت میں 355 پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں 282 پاکستانی شہری اور 73 ماہی گیر قید میں ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 21 مئی 2008 کو پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت قیدیوں کی تفصیلات کا تبادلہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو سال میں دو بارایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...