اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ثاقب نثار پر تنقید کے کیس میں مریم نواز اور شاہد خاقان کیخلاف توہین عدالت کی اپیل خارج کردی۔ ہفتہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے چیف جسٹس ثاقب نثار پر تنقید کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے خلاف توہین عدالت اپیل خارج کردی، عدالت نے سنگل بینچ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کی اس سے پہلے سنگل بنچ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دی تھی، مقامی وکیل نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، تاہم اب ڈویژن بنچ نے بھی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار نہیں بتاسکے کہ کون سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی، توہین عدالت کیس عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہوتا ہے، کسی کے مطالبے پر توہین عدالت کی کاروائی نہیں کی جاسکتی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...