کراچی (این این آئی)ڈائریکٹر نبیل قریشی کی فلم”قائداعظم زندہ باد” کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔قائداعظم زندہ باد میں فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے، اس فلم کی شوٹنگ اگست 2019 کے بعد شروع کی گئی تھی جو رواں برس کے آغاز میں مکمل ہوگئی تھی۔مگر کورونا وائرس کی وبا کے باعث وہ ریلیز نہیں ہوسکی تھی اور اب پروڈکشن کمپنی کی جانب فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔فلم والا پکچرز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں ایک پیغام میں بتایا گیا کہ قائداعظم زندہ باد کو 2022 میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔ٹوئٹ میں لکھا تھا نئے سال کا پہلا تحفہ۔ٹوئٹ میں ایک ویڈیو ٹیزر میں بتایا گیا کہ فلم کو 2022 میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔خیال رہے کہ فلم کا ٹیزر اکتوبر 2020 میں جاری کیا گیا تھا جس میں فلم کی کچھ جھلکیاں تو تھیں مگر کہانی کے بارے میں کچھ زیادہ نہیں بتایا گیا تھا۔42 سیکنڈ کے ٹیزر میں بس یہ عندیہ ملتا ہے کہ فہد مصطفیٰ اس میں ایک پولیس اہلکار کے روپ میں نظر آئیں گے، جو ٹیزر میں یہ سوال پوچھتے ہیں کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ نوٹوں پر قائداعظم کی تصویر کیوں ہوتی ہے؟اس سے قبل ماہرہ خان نے فلم کی شوٹنگ کے پس پردہ مناظر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اشارہ دیا تھا کہ اس فلم میں وہ کیا توقع رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے لکھا کوئی بھی قوم عظمت کی بلندی کو اس وقت تک چھو نہیں سکتی جگہ خواتین شانہ بشانہ نہ ہوں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...