فیصل آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں، انشاء اللہ وسط جنوری تک فنانس بل منظور ہو جائے گا،بیرون دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھیں گی تو یہاں بھی اضافہ ہوگا، قیمتیں کم ہوں گی تو یہاں بھی کم ہوں گی، ہمیں نئے سال میں تلخیوں کو کم کرنا چاہیے،سیاسی جماعتیں بڑے امور پر ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں اور اصلاحات پر بات کریں، چیئرمین نیب کی تعیناتی اور احتساب کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے اپوزیشن کی تجاویز کا خیرمقدم کریں گے، پاکستان کیلئے فرقہ وارانہ سیاست خطرناک ثابت ہوگی، تمام بڑی سیاسی جماعتوں کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے، انشاء اللہ پنجاب میں مقامی حکومتوں کے انتخابات بھی صاف اور شفاف ہوں گے، عوام کا انتخابات پر بھرپور اعتماد ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ پاکستان استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، ملک میں مکمل سیاسی اور معاشی استحکام ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں، انشاء اللہ وسط جنوری تک فنانس بل منظور ہو جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام آ رہا ہے، کموڈیٹی پرائسز نیچے آنا شروع ہو گئی ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ تیل، گھی اور دالوں کی یہاں پیداوار نہیں ہوتی، ان کی قیمتیں ہم طے نہیں کرتے، ہم صرف ان چیزوں کی قیمتوں کا تعین کر سکتے ہیں جو پاکستان کے اندر پیدا ہوتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے اندر پیدا ہونے والی اشیاء کی قیمتیں اس وقت اس پورے خطے میں سب سے کم ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ بیرون دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھیں گی تو یہاں بھی اضافہ ہوگا، قیمتیں کم ہوں گی تو یہاں بھی کم ہوں گی۔ انہوںنے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام کا رجحان نظر آ رہا ہے، قیمتیں نیچے آ رہی ہیں، مولانا فضل الرحمان ہماری حکومت کے پہلے سال ہی مارچ کے لئے آ گئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں نئے سال میں تلخیوں کو کم کرنا چاہیے انہوںنے کہاکہ سیاسی جماعتیں بڑے امور پر ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں اور اصلاحات پر بات کریں
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...