فیصل آباد(این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدنوازشریف وطن واپس آئیں اور اپنے مقدمات کا سامنا کریں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ نواز شریف کو وطن واپس آنا چاہئے، یہاں ان پر مقدمات ہیں، وہ اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کریں، ہمارا ان سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے۔ انہوعںنے کہاکہ شریف فیملی کی لندن میں اربوں کی جائیدادیں ہیں، ان کے پاس ثبوت نہیں کہ یہ جائیدادیں کیسے خریدیں، جن اپارٹمنٹس میں نواز شریف مقیم ہیں ان کا پیسہ کاں سے آیا، ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان پہلے بھی مارچ کے لئے آئے تھے اور واپس چلے گئے، 23 مارچ بہت دور ہے، امید ہے وہ اس روز بھی نہیں آئیں گے، اگر آ بھی جائیں تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ شہباز شریف نے بیان حلفی جمع کروایا تھا کہ وہ نواز شریف کو واپس لائیں گے، اٹارنی جنرل آفس اس معاملے کو دیکھے گا۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن ایک ہفتے فوج مخالف ہوتی ہے، دوسرے ہفتے عدلیہ کے خلاف جبکہ تیسرے ہفتے یہ ان کے پائوں میں پڑے ہوتے ہیں، یہی ان کی سیاست ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عالمی منڈی میں کموڈیٹی اور انرجی پرائسز کم ہونا شروع ہو گئی ہیں، اس کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچے گا۔ انہوںنے کہاکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام نظر آ رہا ہے، فنانس (ترمیمی) بل وسط جنوری تک منظور ہو جائے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...