بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد کا آغازکل سے ہوگا

0
278

ریاض (این این آئی )کرونا وبا کے خطرے کے پیش نظر عمرہ مناسک کی ادائی پر عاید کردہ عارضی پابندی کے خاتمے کا تیسرا مرحلہ یکم نومبر بہ روز اتوار سے شروع ہو رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد اتوار سے شروع ہوگی اور مختلف ملکوںسے عمرہ زائرین کو لے کرمتعدد پروازیں جدہ پہنچیں گی۔بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کا شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر استقبال کیا جائے گا۔ جہاں پر کرونا کی وبا کی روک تھام کے پیش نظر اور اللہ کے مہمانوں کی صحت و سلامتی کے لیے سخت ایس اوپیز وضع کیے گئے ۔سعودی عرب میںعمرہ زائرین کی آمد سے لے کر ان کی واپسی تک تمام مراحل جن میں ہوائی اڈے پر اترنے، بسوں کے ذریعے حرم قدسی کی طرف روانگی، چیکنگ پوائنٹس سے گذرنے، عمرہ مناسک کی ادائیگی اور واپسی تک کے مرحلے شامل ہیں میں ان کی صحت یقینی بنانے کے لیے سخت ایس اویپز وضع کیے گئے ہیں۔سعودی عرب کی وزارت حج عمرہ نے عمرہ کی رجسٹریشن کیلئے’اعتمرنا’ ایپ متعارف کرائی ہے۔ اس ایپ کی مدد سے معتمرین کے مسجد حرام میں داخلے اور نمازیوں کی آمد ورفت کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ اس کیساتھ ساتھ صحت کے ایس اوپیز بھی واضح کئے گئے ہیں۔