ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 7.0شدت کا زلزلہ،24افرادہلاک،800زخم

0
285

انقرہ/اسلام آباد (این این آئی )ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 24افراد جاں بحق جبکہ800 سے زائد زخمی ہوگئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔زلزلے کے باعث کئی عمارتیں گر گئیں، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں میں سمندر کا پانی داخل ہوگیا ہے۔زلزلہ کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔ بلغاریہ، مصر، لیبیا اور برطانیہ میں بھی زلزلیکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ کے ہیڈ آفس کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات میں بتایاگیاکہ ازمیر کے علاقے سفری حصار سے 17 کلومیٹر دور بحیرہ ایجیئن میں ترکی کے مقامی وقت کے مطابق دو بجکر 51 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔