قبرص کے سائنس دانوں نے کووِڈ19کی نئی قسم ڈیلٹاکرون دریافت کرلی

0
255

انقرہ(این این آئی)قبرص میں کووِڈ19کا ایک نیا متغیردریافت ہوا ہے جو ڈیلٹا اور اومیکرون متغیرات کا مجموعہ ہے۔اس کوڈیلٹا کرونکا نام دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قبرص یونیورسٹی میں حیاتیاتی سائنسز کے پروفیسر اورلیبارٹری آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈ مالیکیولروائرولوجی کے سربراہ لیونڈیوس کوسٹریکس نے ایک انٹرویومیں ڈیلٹاکرون سے متعلق اپنی تحقیق کے نتائج کی وضاحت کی ۔انھوں نے کہاکہ اس وقت اومیکرون اور ڈیلٹا دونوں انفیکشن موجود ہیں اورہمیں یہ نیامتغیر دریافت ہوا ہے جو ان دونوں کا مجموعہ ہے۔پروفیسرکوسٹریکس نے کہا کہ ڈیلٹا جینوم میں اومیکرون جیسی جینیاتی علامات پائی گئی ہیں۔اس لیے اس نئی دریافت کا نام ڈیلٹاکرونرکھا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس نئی قسم کے قریبا 25 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے لیکن ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ڈیلٹا کرونمتغیر کتنا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔