کراچی (این این آئی)معروف فلم اسٹار شان شاہد نے حال ہی میں بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم گجنی میں کام نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔شان شاہد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور بتایا کہ انہیں بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم گجنی میں ایک کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔اداکار نے کہا کہ جو کردار مجھے اس فلم میں دیا جا رہا تھا وہ ایک وِلن کا کردار تھا جو بالی وڈ انڈسٹری کا کوئی بھی اداکار کر سکتا تھا، مجھے وہ کردار بالکل پسند نہیں آیا کیونکہ اس کردار کو بچوں کے اعضا فروخت کرتے دکھایا جانا تھا۔شان نے بتایا کہ میں نے فلم کے میکرز سمیت عامر خان کو بھی اس کردار کے لیے منع کیا اور ایک سوال پوچھا کہ آپ لوگوں کو اس کردار کے لیے ایک پاکستانی کی ہی کیوں ضرورت ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں پہچان سکے گا کہ آپ پاکستانی ہیں۔اداکار نے بتایا کہ ان کی اس بات پر میں نے کہا کہ ضرور پتہ چلے گا، میرے بار بار منع کرنے پر بھی جب وہ راضی نہ ہوئی تو میں نے پنجابی میں عامر خان سے ایک بات کہی کہ اگر آپ بھارت کے پہلوان ہیں تو میں پاکستان کا پہلوان ہوں، پیسے لے کر کْشتی نہیں ہاروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے یہ کردار اس لیے منع کیا کیونکہ یہ ایسا کردار نہیں تھا جو کرنے کے لیے کسی پاکستانی کو انڈیا بلایا جاتا، انہوں نے بتایا کہ فلم ”گجنی” میں ولن کے کردار کے لیے میں نے عامر خان سے پاکستانی اداکار نیر اعجاز کو بھی لینے کی بھی پیشکش کی تھی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...