نیویارک کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی سے نوبچوں سمیت 19افراد ہلاک

0
202

نیویارک (این این آئی)نیویارک کے اپارٹمنٹ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور 63 زخمی ہو گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق آگ برونکس کے علاقے میں 19 منزلہ عمارت کی تیسری منزل پر لگی، مرنے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں۔نیویارک کے میئر ایرک ایڈمزکے مطابق 32 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔حکام کے مطابق آگ عمارت کی دوسری یا تیسری منزل پر لگی،200 فائر فائٹرز نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔