اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل 2021 کی منظوری دیدی ـوزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بتایا ہے کہ اسٹیٹ بینک پر حکومت پاکستان کا کنٹرول برقرار رہے گا، حکومت بورڈ آف ڈائریکٹرزکے نام نامزد کریگی، بورڈ ارکان کے تقررکی منظوری کا اختیار بھی حکومت کے پاس ہوگا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان مادرپدر آزاد نہیں ہوگا،نئے بل کے تحت حکومت اور مرکزی بینک مل کر مہنگائی کا ہدف رکھیں گے ،اسٹیٹ بینک کو انتظامی اخراجات میں خودمختاری دی جائے گی ۔ پیر کو فیض اللّٰہ کموکا کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ آپ اسٹیٹ بینک سے قرضہ نہیں لیں گے،حکومت نے ویسے بھی ڈھائی سال سے مرکزی بینک سے کوئی قرضہ نہیں لیا۔شوکت ترین نے کہا کہ پہلے سے7 ہزار ارب روپے قرضے کا حجم موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ بینک حکومت کے کنٹرول میں ہی رہے گا۔انہوںنے کہاکہ ہم مکمل خود مختاری نہیں دے رہے بلکہ اضافہ کر رہے ہیں ،اسٹیٹ بینک سفارشات کو حکومت مسترد کر سکے گی۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی بینک کو لوگوں کو رکھنے یا نکالنے کا بھی مکمل اختیار نہیں ہو گا اس کو بھی حکومت دیکھ سکے گی ۔ انہوںنے کہاکہ میں بہت ایماندار آدمی ہوں ، یقین دلواتا ہوں کہ یہ بہترین قانون ہے ۔ شوکت ترین نے کہاکہ مارچ میں جس قانون کیلئے آئی ایم ایف نے پیسے دیئے اس کو قانون کو تبدیل کروایا۔ علی پرویز ملک نے کہاکہ آپ بینکوں کو کہتے ہیں کہ چیئرمین اور سی ای او دو الگ شخص ہونا چاہیے جبکہ اپنے قانون میں اس کا خیال نہیں رکھا ۔ چیئر مین نے کہاکہ ممبران اہم نکات پر بات کریں ۔ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ہمارے سامنے آئی ایم ایف اور بینکوں سے وابستہ افراد بیٹھے ہیں ۔ شوکت ترین نے کہاکہ بینکنگ کوئی گناہ نہیں ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...