واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہائوس نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے کسی بھی امریکی پر حملہ کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ایران کے کسی بھی حملے کو روکنے اور جواب دینے کے لیے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اگر ایران ہمارے کسی بھی شہری پر حملہ کرتا ہے، جس میں کل نامزد 52 افراد میں سے کوئی بھی شامل ہے تو وہ سنگین نتائج کا سامنا کرنے لیے تیار رہے۔سلیوان نے کسی بھی ایرانی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کے لیے واشنگٹن کے عزم پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم دنیا میں کہیں بھی اپنے شہریوں کے دفاع کے لیے ایران کے خلاف کارروائی کریں گے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر ایران کسی امریکی شہری پر حملہ کرتا ہے تو ہم اتحادیوں اور شراکت داروں کے تعاون سے اسے روکیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...