بخارسٹ(این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے رومانیہ کے وزیر اقتصادیات سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیر کو وزیر خارجہ نے بخارسٹ میں رومانیہ کے وزیر برائے اقتصادیات، فلورین سپاتارو سے ملاقات کی جسمیں رومانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے ۔دوران ملاقات دو طرفہ اور یورپی یونین کی سطح پر تعلقات، تجارتی و اقتصادی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔رومانیہ کے وزیر خارجہ اقتصادیات نے رومانیہ آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو خوش آمدید کہا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، دو طرفہ اور یورپی یونین کے حوالے سے، رومانیہ کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ہماری حکومت، اقتصادی ترجیحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ فریقین نے کرونا عالمی وبائی چیلنج کے باوجود، پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافے کو سراہا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گذشتہ چند سالوں میں پاکستان اور رومانیہ کے مابین تجارتی تعلقات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان کی رومانیہ کے ساتھ برآمدات کی شرح بتدریج بڑھ رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور رومانیہ کے مابین گزشتہ مالی سال کے دوران، 50 فیصد سے زائد جبکہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 40 فیصد سے زائد کا اضافہ، بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات کا مظہر ہے۔انہوںنے کہاکہ پاک ای یو اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان پر جون 2019 میں یورپی یونین کی جانب سے رومانیہ کی صدارت کے دوران دستخط کیے گئے۔فریقین نے پاکستان اور رومانیہ کے مابین دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی روابط کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...