بیجنگ (این این آئی )چین کا خلائی مشن چاند کے تاریک حصے پر اترنے والا دنیا کا پہلا مشن تھا جس نے 2019 کے آغاز میں یہ کامیابی حاصل کی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس مشن کے یوٹو 2 نامی روور نے دسمبر 2020 میں چاند کے اس دور دراز حصے مین ایک پراسرار ہٹ یا گھرکی تصاویر کھینچی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور متعدد افواہیں بھی پھیلیں۔اب جاکر چینی روور نے اس پراسرار ہٹ کا راز جان لیا ۔درحقیقت یہ ہٹ ایک چٹانی پتھر ہے جس کی نئی تصاویر اب اس روور نے ارسال کیں جس کے بعد یہ راز کھل گیا۔کیوب ساخت کا یہ ہٹ ایک چھوٹی چٹان ہے جو ایک گڑھے کے کنارے پر موجود ہے۔پہلی تصویر میں بہت دور ہونے کی وجہ سے یہ چٹان زیادہ بڑی اور زیادہ پراسرار لگی تھی مگر اس کے قریب جانے پر روور اس کی حقیقت جاننے میں کامیاب ہوا۔اس چٹان کی ساخت دیکھتے ہوئے اسے جیڈ ریبٹ کی عرفیت دی گئی ہے کیونکہ وہ کسی ایسے خرگوش کی طرح نظر آتی ہے جس کے سامنے کچھ گاجریں موجود ہوں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یوٹو 2 روور کا ترجمہ جیڈ ریبٹ ہی بنتا ہے تو اس نے اپنا میسکوٹ چاند پر دریافت کرلیا ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...