ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے گھر ‘منّت ہائوس’ کو بم سے اْڑا دینے کی دھمکی دینے والے شخص کو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ ہفتے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی پولیس کو ایک نامعلوم شخص نے فون کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ ممبئی کے مختلف مشہور مقامات پر دھماکے کرے گا۔رپورٹ کے مطابق، مہاراشٹرا کی پولیس نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے جن مقامات پر دھماکے کرنے کا دعویٰ کیا اْن میں شاہ رخ خان کا گھر بھی شامل تھا۔جیسے ہی پولیس کو اس طرح کی فون کال موصول ہوئی تو پولیس فوراََ ایکشن میں آگئی کیونکہ ظاہر ہے شہر میں مختلف مقامات پر بم دھماکوں کی دھمکیاں ملنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔اطلاعات کے مطابق ، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے پولیس کو فون پربم دھماکے کرنے کی دھمکیاں دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، ریاست مہاراشٹرا کی پولیس کو فون پر دھمکیاں دینے والے شخص کا نام جیتیش ٹھاکر ہے اور اس کا تعلق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع جبل پور سے بتایا جارہا ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...