عثمان بزدار نے اپنے بھائی کے ذریعے تونسہ کے لوگوں کونوکریوںکا جھانسہ دیا ‘عظمی بخاری

0
297

لاہور(این این آئی) )مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہاکہ عثمان بزدار نے اپنے بھائی کے ذریعے تونسہ کے لوگوں کونوکریوںکا جھانسہ دیا ہے،45افراد کونوکری کے جعلی لیٹر جاری کرکے کروڑوں روپے وصول کیے گئے، عثمان بزدار کے حکم پر تونسہ کے دو مقامی صحافیوں کو بھی یہ خبر دینے پر گرفتار کرلیا گیا ہے،میں بہت جلد ان متاثرین کے ساتھ نیب میں عثمان بزدار کیخلاف جائوںگی،عثمان بزدار کے جعلی شراب لائسنس،گندم سکینڈل ،راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل اور شاہ پور کانجراں منڈی کا سکینڈل ابھی زیر التواء ہیں، ادارے عثمان بزدار کی جعلسازی کا فوری نوٹس لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹائون میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا مری میں 23لوگ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے جان کی بازی ہا ر گئے۔عدالت نے واضح کہہ دیا ہے اس کی انکوائری کی ضرورت نہیں ۔اسکی ذمہ دار صرف حکومت ہے ۔کوئی بھی برف باری سے نہیں مرا ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اموات ہوئیں۔شہباز شریف نے برف باری سے پہلے ہی تمام حفاظتی اقدامات کئیے ہوتے تھے ۔تین میٹنگ ہوئی لیکن عثمان بزدار ایک بھی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے۔روایت ہے دشمن کے گھر بھی تعزیت کے لیے جاتے ہیں ۔حکومت کا کوئی فرد تعزیت کے لیے نہیں گیا۔انہوں نے مزید کہاعثمان بزدار کے آبائی حلقہ تونسہ شریف میں کلثوم حنا سکول ٹیچر کا آڈیو ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے ۔تونسہ کے لوگوں سے ملازمت کا جھانسہ دے کر پیسے وصول کیئے گئے