ریاض(این این آئی)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے امریکی وزیر خارجہ کی معاون برائے افریقی امور خاتون سفیر مولی وی اور افریقا کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ڈیوڈ سیٹرفیلڈ سے ملاقات کی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملاقات میں ریاض اور واشنگٹن کے بیچ تزویراتی تعلق اور اس تعلق کو تعاون کے تمام شعبوں میں مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔ریاض میں شہزادہ فرحان کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کی جانب سے بر اعظم افریقا میں امن و استحکام کی مضبوطی کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ ساتھ ہی افریقی ممالک اور اقوام کی ترقی بھی زیر بحث آئی۔ علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مشترکہ دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں سعودی وزارت خارجہ کے سکریٹری برائے سیاسی و اقتصادی امور عید بن محمد الثقفی اور سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے کی خاتون ناظم الامور مارٹینا اسٹرونگ بھی تھیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...