اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا مسترد کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس میں نون لیگ، پی پی کے خلاف اسکروٹنی کمیٹی کو 10دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ۔پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور نے الیکشن کمیشن سے رپورٹ پبلک نہ کرنے کی درخواست کی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن حیران ہے کہ ہم ایسا آرڈر کیسے جاری کر سکتے ہیں، ہمارے سامنے پیش کی گئی رپورٹ پبلک دستاویز بن چکی ہے،شاہ خاور کی درخواست کو مسترد کرتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامے میں پیپلزپارٹی، نون لیگ سے متعلق قائم اسکروٹنی کمیٹی کو 10 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔فیصلے میں الیکشن کمیشن کاکہنا تھا کہ فرخ حبیب پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فریق نہیں ہیں،وہ الگ سے درخواست دائر کرسکتے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...