لاہور (این این آئی)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تسلیم کیا ہے کہ فاسٹ بولرز کا انداز جارحانہ ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے ان میں غصہ بھی آتا ہے تاہم جب آپ کپتان ہوتے ہیں تو پھر آپ کو ان چیزوں پر کنٹرول کرنا پڑتا ہے۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے یشاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کپتان کو پرسکون رہنا پڑتا ہے ، پر سکون رہتے ہوئے سب سے کام لینا پڑتا ہے، اس کے ساتھ مجھے یہ بھی اندازہ ہے کہ مجھے اپنی پرفارمنس کو مزید بہتر کرنا ہے ، میری پرفارمنس بہتر ہو گی تو میں دوسروں سے ان کی پرفارمنس کے حوالے سے بات کروں گا۔فاسٹ بولر نے کہاکہ کپتانی کی وجہ سے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے ،ذمہ داری بڑھ جاتی ہے ، اس کا دبائو نہیں ہوتا بس ذمہ داری لینا پڑتی ہے ، مجھے محمد حفیظ کی وجہ سے خاصی مدد مل رہی ہے ، وہ سینئر کھلاڑی ہیں ، میں ان سے پوچھتا ہوں اور سیکھتا ہوں جس کا مجھے فائدہ ہو رہا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کے پری کیمپ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کیمپ اچھا رہا ، دستیاب کھلاڑیوں نے شرکت کی ، مجھے کھلاڑیوں کو اور کھلاڑیوں کو مجھے سمجھنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہاکہ کیمپ میں محمد حفیظ جیسے سینئر کھلاڑی کے ہونے کا بہت فائدہ ہوا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...