راجکو انڈسٹریز کادس سال تک ماہانہ دوہزار ڈالر تنخواہ کی ادائیگی کا فیصلہ قابل تعریف ہے، وزیر اعظم

0
186

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ کی تاجر برادری کی جانب سے سری لنکا کے پرییانتھا کمارا کی بیوہ کو ایک لاکھ ڈالر کی منتقلی اور راجکو انڈسٹریز کی جانب سے ماہانہ دوہزار ڈالر تنخواہ کی ادائیگی کے عمل کی تعریف کی ہے منگل کو وزیر اعظم نے اس اقدام کو بھی سراہا کہ راجکو انڈسٹریز کی جانب سے پرییانتھا کماراکی بیوہ کو دس سال تک یہ تنخواہ دی جائے گی۔