مسجد نبوی ۖ کے متحرک گنبد تعمیراتی انجینئرنگ کے شان دار شاہ کار

0
233

مدینہ منورہ(این این آئی)مسجد نبویۖ میں نصب متحرک گنبد تعمیراتی انجینئرنگ کا خوب صورت نمونہ ہیں۔ یہ اپنی نوعیت کا جدید اور منفرد شاہ کار ہے۔عرب میڈیا یہ متحرک گنبد مسجد نبوی میں آنے والے زائرین اور نمازیوں کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔سعودی عرب کی حکومت رسول اللہ ۖ کی مسجد میں آنے والوں کو بہترین خدمات پیش کرنے کی شدید خواہش رکھتی ہے۔ مملکت کے ایک سابق فرماں روا شاہ فہد بن عبدالعزیز آل سعود(رحمہ اللہ)کے دور میں ہونے والی بڑی توسیع میں یہ متحرک گنبد بنائے گئے۔متحرک گنبدوں کی کل تعداد 27 ہے اور ان کی باقاعدگی کے ساتھ دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ یہ گنبد مربع شکل کے فریم پر نصب ہیں جس کے پہلو 18 میٹر لمبے ہیں۔ ان میں ہر ایک گنبد کا وزن 80 ٹن ہے اور یہ لوہے کی راڈوں پر حرکت کرتے ہیں۔گنبد کے اندر لکڑی کے بڑے ٹکڑے لگائے گئے ہیں جن کی موٹائی 2 ملی میٹر ہے۔ ان کے بیچ نیلے رنگ کے خوب صورت فیروزے کے ٹکڑے نصب کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی چھوٹے ٹائلز اور موزائیک کا امتزاج بھی نمایاں نظر آتا ہے۔یہ گنبد خاص فیکٹریوں میں تیار کیے جاتے ہیں۔ یہ خود کار طریقے سے کھلتے اور بند ہوتے ہیں۔ ان کا کنٹرول سسٹم مسجد نبوی کے مرکزی آپریشن روم کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔ ان کا مقصد مسجد کے اندر ٹھنڈی ہوا کو برقرار رکھنا ہے۔ان گنبدوں کا ایک اہم ترین فائدہ مسجد نبوی کے تمام حصوں میں آواز کی گونج کو درست صورت میں منتقل کرنا ہے۔