راولپنڈی(این این آئی)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے سانحہ مری پر دائر تین درخواستوں پر اگلی پیشی پر مری میں موجود سْنو بائیکس کا ریکارڑ طلب کرتے ہوئے کہاہے کہ انتظامیہ ہوٹل ایسوسی ایشن کے ساتھ بیٹھ کر معاملات طے کرے، مری میں لوگوں کو جہاں جگہ ملتی ہے عمارتیں کھڑی کردیتے ہیں۔ بدھ کو کیس کی سماعت جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کی ۔کمشنر، ڈی سی، آر پی او، سی پی او، اے سی مری اور چیف ٹریفک آفیسر عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے کہاکہ کمشنر صاحب یہ کس کی ذمہ داری تھی کیا برف باری کی الرٹ تھی، کیا آپ نے تحقیقاتی رپورٹ دیکھی،مسئلہ کب شروع ہوا،؟ ۔ کمشنر راولپنڈی نے کہاکہ میں نے رپورٹ دیکھی سات اور آٹھ کی درمیانی شب برفانی طوفان آیا، پانچ تاریخ کو محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کی، مکینیکل ڈویژن، محکمہ سی این ای اور محکمہ شاہرات پنجاب نے پلاننگ میٹنگ نہیں کی۔ انہوںنے کہاکہ انتیس مشینوں میں سے سولہ مشینیں آپریشنل تھیں، برف ہٹانے والی مشینوں کے دس آپریٹر موجود نہیں تھے۔ عدالت نے کہاکہ سردیوں میں مری کیلئے کوئی ایس او پی ہے، جو چیز آپ کے علم میں نہیں وہ چیز اگلی پیشی پر لکھ کر عدالت کو فراہم کریں۔ ڈی سی راولپنڈی نے کہاکہ مشینوں کے 32 آپریٹر ہونے چاہئیے تھے جو شرٹس میں کام کرتے ہیں۔ عدالت نے کہاکہ کیا یہ سب کچھ بائیس افراد کے مرنے کے بعد معلوم ہوا،برف صاف کرنے والی مشینوں اور آپریٹرز کا مکمل ریکارڑ عدالت میں اگلی پیشی پر جمع کرائیں۔ عدالت نے کہاکہ برف صاف کرنی والی مشینیں کہاں کہاں لگی تھیں اور ہنگامی صورت حال کا کیا پلان تھا، مشینوں کیلئے کتنا ڈیزل میسر تھا اور نمک پھینکنے کا کیا کام کیا گیا
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...