اسلام آباد (این این آئی)ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت کی درخواست پر نیب نے جواب ہائی کورٹ میں جمع کرادیا جس میں احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف مریم نواز کی اپیل خارج کرنے کی استدعا کی گئی ۔ بدھ کو نیب ین مریم نواز پر مثالی جرمانے لگانے کی استدعا کرتے ہوئے کہ اکہ مریم نواز کی بریت کی درخواست ناقابل سماعت ہیں، مریم نواز کی بریت کی درخواست میں بیان کئے گئے حقائق درست نہیں، بریت کی درخواست میں لگائے گئے الزامات پر سپریم کورٹ پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے، احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرکے سزا سنائی۔ جواب میں کہاگیاکہ ٹرائل کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا صاف شفاف ٹرائل ہوا۔ نیب نے کہاکہ مریم نواز کے والد نواز شریف، بھائی حسن اور حسین نواز عدالتی مفرور ہیں، ملزمان نے لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دی۔ نیب نے کہاکہ نوازشریف بتائیں لندن جائیدایں کیسی خریدیں، پیسہ کیسے منتقل کیا؟ سپریم کورٹ نے فیصلے پر عملدرامد کیلئے نگران جج مقرر کیا۔ جواب میں کہاگیاکہ مریم نواز کی درخواست عدالت کے ساتھ دھوکہ دہی کے مترادف ہے، مریم نواز کے نگران جج پر الزامات توہین عدالت کے زمرے پر آتے ہیں، پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے جج ابھی بھی جوڈیشل سروس میں ہیں
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...