زرعی شعبے کی کارکردگی بڑھانے کیلئے کسانوں کی قرضوں کی رسائی بہتر بنانا ہوگی، فخر امام

0
196

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے کہاہے کہ زرعی شعبے کی کارکردگی بڑھانے کیلئے کسانوں کی قرضوں کی رسائی بہتر بنانا ہوگی،حکومت ملک میں زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے،روایتی فصلوں کے ساتھ علاقائی پھلوں، سبزیوں کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دینا ہوگی۔ بدھ کو وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام کی زیر صدارت اگریکلچر ٹرانسفورمیشن پلین کی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کسانوں کو زرعی مداخل اور کھاد ہر دی جانے والی سبسڈی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر غذائی تحفظ نے کہاکہ ذرعی پیداوار میں زرعی قرضے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں،زرعی شعبے کی کارکردگی بڑھانے کیلئے کسانوں کی قرضوں کی رسائی بہتر بنانا ہوگی۔ سید فخر امام نے کہاکہ زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ سید فخر امام نے کہاکہ حکومت ملک میں زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے۔سید فخر امام نے کہاکہ روایتی فصلوں کے ساتھ علاقائی پھلوں، سبزیوں کی پیداوار بڑھانے پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں آرگینک فارمنگ کو بھی فروغ دینے کی ضرورت ہے ،ہمیں ہائی ویلیو فصلوں پر سرمایہ کاری کرنے ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں چیری، لیچی جیسے پھلوں کی ویلیو چین قائم کرنے پر کام کرنے کی ضرورت ہے،ہم دوسرے ملکوں کے تجربے سے سیکھ سکتے ہیں، ان کی تحقیق کو اپنے ملک میں اپلائی کیا جاسکتا ہے۔