اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے پمز ہسپتال اسلام آباد کا غیر اعلانیہ دورہ کیا جس میں ہسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ گزشتہ روز وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹرشبلی فراز اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم نے ہسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک کا معائنہ کیا۔معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ہسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ معاون خصوصی برائے صحت نے وزیر اعظم کوبتایا کہ کرونا وبا کے پیش نظر ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کے لیے مخصوص طریقہ کار مرتب کیا گیا ہے۔ معاون خصوصی نے بتایاکہ ایمرجنسی مریض کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد اس کی حالت کے مطابق اسے ہسپتال کے متعلقہ حصے میں منتقل کیا جاتا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستانی صحافتی منظرنامہ ناخوشگوار واقعات سے بھرا ہے، شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ پاکستان کا صحافتی منظرنامہ سنسرشپ،...
پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے’ مشعال...
اسلام آباد(این این آئی) انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز...
پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی، کوئی جدوجہد نظر نہیں آرہی’ شیر...
کراچی(این این آئی) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہیکہ پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھی بھول چکی ہے جو 26...
وزیر خزانہ کا اسٹینڈرڈ اینڈ پُورز گلوبل ریٹنگ ایجنسی سے پاکستان کی ریٹنگز کو...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسٹینڈرڈ اینڈ پُورز گلوبل ریٹنگ ایجنسی سے پاکستان کی ریٹنگز کو بہتر بنانے کا مطالبہ...
فوج کے شانہ بشانہ ہیں، مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہیے،...
لندن(این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور پارلیمنٹ کے...