اسلام آباد (این این آئی)و زیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا،ہمارا موقف بڑا واضح ہے، اپوزیشن بد عنوانی کے مقدمات سے بری کر نے کیلئے بلیک کر نا چاہتی ہے ، کوئی ریلیف نہیں ملے گا ،روپیہ کمزور ہونے سے مہنگائی بڑھی ہے ، ٹیکس نیٹ بڑھا رہے ہیں، سخت اصلاحات سے اپوزیشن والے پریشان ہیں ، ہم کامیاب ہو گئے تو یہ کرپشن کیسز میں جیل چلے جائینگے ۔ جرمن میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے مغربی ممالک سے زیادہ ہے، میں آزادی کے لفظ کا استعمال بہت محتاط انداز میں کرتا ہوں، میں نے اپنی زندگی کی دو دہائیاں برطانیہ میں گزاری، وہاں پر بہتان سے متعلق بہت زیادہ مضبوط قوانین ہیں، بدقسمتی سے پاکستان میں ایسا نہیں ہے، بطور وزیراعظم مجھ پر بہت سارے بہتان لگے، انصاف کے لئے عدالت بھی گیا ۔ مشرق وسطیٰ میں امن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت جب اقتدار میں آئی تو سب سے پہلے میری حکومت یمن میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے آگے بڑھی،اس کیلئے ایران سے بات بھی کی جبکہ سعودی عرب سے محمد بن سلمان سے بھی رابطہ کیا۔ متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان کے اسرائیل سے تعلق کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ ہر ملک کی اپنی خارجہ پالیسی ہے کیونکہ یہ ممالک اپنی عوام کا سوچتے ہیں، پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا،اس معاملے پر ہمارا موقف بڑا واضح ہے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...