لاہور (این این آئی) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ عمران خان اپوزیشن سے بلیک میل ہونے والا لیڈر نہیں، مخالفین سڑکوں پر آکر اپنا وقت ضائع کرنے کی بجائے 2023 کے الیکشن کا انتظار کریں۔گورنر پنجاب چودھری سرور سے چیئرمین وزیر اعلی شکایات سیل زبیر خان نیازی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت سے ایک دن بھی پہلے نہیں ہوں گے، عوام سے آئوٹ اپوزیشن ان ہائوس تبدیلی کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، عمران خان پاکستان کے مقبول اور عوامی لیڈر ہیں، اپوزیشن ایک پیج پر نہیں ان سب کے اپنے اپنے پیج ہیں۔چودھری سرور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری پر مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے، عوام کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین حکومتی ترجیح ہے، پنجاب آب پاک اتھارٹی صوبے کے ہر فرد کے لیے صاف پانی کی فراہمی پر کام کر رہی ہے۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...
بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی لیگ میں اپنے میچز کی سنچری مکمل...
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی۔پی ایس ایل 10 کے 29 ویں...
ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، سیمی فائنل میں پاکستان، بھارت مدِ مقابل
تہران (این این آئی)ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت مدِمقابل ہوں گے۔تہران میں جاری ویسٹ ایشیاء کپ کے...
پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار
نئی دہلی (این این آئی)پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے رواں سال...
صدر پی ٹی آئی پرویز الہٰی کی لاہور میں شاہ محمود سے ملاقات
لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔چوہدری پرویز الہٰی نے اس...