مری، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں میں درختوں اور پہاڑوں کی کٹائی پر پابندی عائد

0
216

راولپنڈی (این این آئی)مری، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں میں درختوں اور پہاڑوں کی کٹائی پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ پیر کو مری،کہوٹہ، کوٹلی میں پہاڑوں کے تحفظ کیلئے درخواست سردار تمیور اسلم نے دائر کی ۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پہاڑوں اور درختوں کی کٹائی سے روک دیا ۔ عدالت نے کہا کہ پہاڑوں کے تحفظ کے لیے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے کیا اقدامات کیے؟ ،مری، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں کے پہاڑوں کے تحفظ کے لیے کوئی اتھارٹی کام کررہی ہے؟ جسٹس جواد حسن نے ایڈیشنل سیکرٹریز ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی کو 31 جنوری کو طلب کر لیا ۔