لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ عمران خان کی کھوکھلی بڑھکیں اب انکے کام نہیں آنی والی،عمران خان کے نیچے سے کرسی سرک رہی ہے اس لیے انکی زبان اور دماغ انکا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ عمران خان کی سیاست آگے نہیں نکلی اب دفن ہونے والی ہے۔پی ٹی آئی جسطرح بنی اور بنائی گئی وہ حقیقت پرویزالٰہی قوم کو بتاچکے ہیں۔تحریک انصاف ایک کینگز پارٹی ہے جسکا نہ ماضی،نہ حال اور نہ مستقبل ہے،پی ٹی آئی کا وجود تمام جماعت کا کباڑ اکٹھا کرکے عمل میں آیااب کباڑ مال صرف فرنس مل کے کام آسکتا ہے کسی سیاسی جماعت کے نہیں۔انہوںنے کہاکہ فصلی بٹیرے اور جنم جنم کے لوٹے اب نئے گھونسلے تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔عمران اور پی ٹی آئی کا مستقبل مجھے ایک بار پھر سڑکوں پر نظر آرہا ہے۔
مقبول خبریں
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 23مئی کو طلب کر لیا
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 23مئی کو طلب کر لیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق سینیٹ...
چار سال میں عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا، ہر جلسے...
اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے،یہ ہو نہیں سکتا آپ...
قرض پروگرام کی بحالی،حکومت اور آئی ایم ایف کے مذاکرات (کل) ہوں گے
دوحہ(این این آئی)قرض پروگرام کی بحالی کیلئے آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان پالیسی مذاکرات (کل) بدھ کو دوحا میں ہونگے،پاکستان کی...
عمران خان کی کراچی میں دھماکے کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کراچی میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی جامع تحقیقات...
بیرونی سازش میں ایک شرط شامل تھی اور وہ پاکستان کی معیشت کو تباہ...
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ بیرونی سازش میں ایک شرط شامل تھی...