پاکستان میں انشاء اللہ اپنی کارکردگی سے ایک بارپھرکامیاب ہوں گے، فصل جاوید

0
212

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے حکومت کی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں انشاء اللہ اپنی کارکردگی سے ایک بارپھرکامیاب ہوں گے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف اپنی کارکردگی سے واپس آئی اور اسی طرح پورے پاکستان میں انشاء اللہ اپنی کارکردگی سے ایک بارپھرکامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عام انتخابات متوقع طورپر اگلے سال 2023 کے اکتوبر میں ہوں گے اور عوام ایک بار پھر عمران خان کو سرخرو کریں گے۔